چاغی ( آن لائن)گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود شکار کھیلنے کے بعد خصوصی طیارے میں واپس روانہ ہوگئے دالبندین ائرپورٹ پر گورنر تبوک کو سعودی سفیر اور کمشنر رخشان ڈویژن نصیر خان ناصر نے رخصت کیاگورنر تبوک نے 17 روز تک مختلف صحرائی اور پہاڑی علاقوں میں شکار کھیلا۔ گورنر تبوک کی روانگی کے موقع پر دالبندین ائرپورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی، یاد رہے گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان ہر سال جنوری کے مہینے میں تلور کا شکار کھیلنے کے چاغی آتے ہیں۔