تہران (نوائے وقت رپورٹ)ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل ’ھویزہ‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ھویزہ میزائل ایک ہزار 350کلومیٹر تک ہدف مار کرنے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل تجربہ 2فروری 1979 میں انقلاب ایران کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے۔ وزیر دفاع حاتمی کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ 12سو کلومیٹر رینج پر کیا گیا، جس نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔ میزائل بغیر کسی بیرونی معاونت مکمل طور پر ایران میں تیار کیا گیا ہے۔ایران کے پاس 2000 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل موجود ہیں۔