شیخ رشید، فواد پیدائشی بھکاری، بلاول کی بات سمجھنے کیلئے عمرا ن خان کو دوسرا جنم لینا پڑے گا : سعید غنی

Feb 03, 2019

اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بات سمجھنے کے لئے عمران خان کو دوسرا جنم لینا پڑے گا کیونکہ جس شخص نے 70 سال کے دوران کچھ نہیں سیکھا اب کیا خاک سیکھیں گے؟ شیخ رشید اور فواد چوہدری پیدائشی بھکاری ہیں جبکہ عمران خان کی باقی کابینہ کو دیکھ کر قوم یہ سوال ضرور کرتی ہے کہ ایسے لوگوں کو لا کر عوام سے کس بات کا بدلہ لیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کے نانا اور دادا کی شاندار تاریخ ہے اور ان کی بے مثال سیاسی تربیت بینظیر بھٹو شہید نے کی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران اور اس بریگیڈ کی جس انداز میں تربیت کی گئی ہے قوم کے سامنے عیاں ہے۔

مزیدخبریں