شی جیا ژوانگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے شمالی صوبے ہیبی کے دارالحکومت شی جیا ژوانگ میں ایک کمیونٹی کلینک کے سربراہ وہی جنگلی کو ایک بچے کو ناقص ویکسین لگانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔وہی جنگلی نے بچے کو غلطی سے پنٹاویلنٹ کے بجائے ایچ آئی وی ویکسین دے دی تھی۔اس واقع کے بعد ضلعی امراض کنٹرول کے دو افسران کو ان کے عہدوں سے برطرف کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے دریں اثناء شی جیا ژوانگ کی حکومت نے ہدایت جاری کی ہے بچوں کو لگائی جانے والے ویکسین کا جائزہ لیا جائے تاکہ دوبارہ ایسا کوئی واقع رونما نہ ہو۔