لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام محفل موسیقی ‘ رجب علی اور ند ا فیض نے پرفارم کیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام محفل موسیقی کا انعقادہوا‘ نامور گلوکار رجب علی اور ند ا فیض نے پرفارم کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کو نسل ا طہر علی خان محفل موسیقی کے انعقاد کے حوالے سے بتایا کہ موسیقی مثبت جذبات کے بیان کا نام ہے،امن بذریعہ موسیقی ہم اپنے عزائم میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں،موسیقی کی ترویج و ترقی میں ایسے پروگرام بے حد معاون ثابت ہوتے ہیں۔،انھوں نے بتایا کہام کو معیاری اور سستی تفریح فراہم کرنے کے لئے ہمہ جہت کوشاں ہیں،باذوق معاشرے کی تشکیل ترجیح ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کو نسل ا طہر علی خان نے مزید کہاکہ عوام الحمرا میںمنعقد ہونے والے پروگراموں سے مکمل طور پر آگاہ رہتے ہیں اور ان میں شرکت کر کے بھر پور لطف اٹھاتے ہیں۔ واضح رہے محفل موسیقی میں موسیقی کے اسرار و رموز سے واقف افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن