لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم متحدہ عرب امارات چلی جائے گی جہاںدونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی ۔ مہمان ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2-0 سے شکست دے کر جیت لی ہے۔سیریز میں شکست کے باوجود بھی پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور کھلاڑی ثناء میر انتہائی اہم ترین اعزاز حاصل کرنے جارہی ہیں۔ ثناء میر اب تک 99 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکی ہیں اور آئندہ میچ میں وہ اپنی سنچری پوری کر لیں گی۔ وہ ایشیا کی 100 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن جائیں گی۔ثناء میر کی عمر 33 سال ہے اور وہ 2005 سے قومی ٹیم میں کھیل رہی ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آئی ہیں۔
ویمنز کرکٹ :پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
Feb 03, 2019