رستم پاکستان دنگل کا اکھاڑہ 24 فروری کو لاہور میں ہوگا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)رستم پاکستان دنگل کا اکھاڑہ 24 فروری کو لاہور میں ہوگا۔ ریسلر محمد انعام فائنل میں جگہ بناچکے، دوسرے فائنلسٹ کا فیصلہ بدھ کو ہوگا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق بہاولپور میں طیب رضا اور حامد پہلوان کی کشتی بدنظمی کا شکار ہوئی، ریسلنگ فیڈریشن کی تین رکنی کمیٹی ویڈیو دیکھ کر فاتح کا اعلان کریگی۔ فاتح کھلاڑی اور محمد انعام رستم پاکستان دنگل کیلئے مقابلہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن