لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلش فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں باؤلر بن گئے۔سٹورٹ براڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لیکر ایک ساتھ سابق سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ، جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین اور سابق بھارتی باؤلر کیپل دیو کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ہیراتھ اور سٹین نے یکساں 433 اور کیپل دیو نے 434 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ براڈ کی وکٹوں کی تعداد 436 ہو گئی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں، شین وارن 708 وکٹیں لیکر دوسرے، انیل کمبلے 619 وکٹیں لیکر تیسرے، جیمز اینڈرسن 570 وکٹیں لیکر چوتھے، گلین میگراتھ 563 وکٹیں لیکر پانچویں اور کورٹنی واش 519 وکٹیں لیکر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
سٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں باؤلر بن گئے
Feb 03, 2019