دوسرا ٹی 20: پاکستان، جنوبی افریقہ آج مد مقابل، محمد حفیظ کی شرکت کشکوش

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔ ہیمسٹرنگ انجری کے شکاراوپنر محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ان کو پلینگ الیون کا حصہ بنانے سے پہلے فٹنس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ سابق کپتان آخری ون ڈے میں ہیمسرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔آرام کے لیے زیادہ وقت نہ ملنے پر وہ پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے،اطلاعات کے مطابق سینئر بلے باز ابھی مکمل طورپر تکلیف سے نجات نہیں پاسکے۔دوسرے ٹی ٹونٹی میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں۔ محمد حفیظ کی دوسرے میچ میں پلینگ الیون میں شمولیت کے بہت کم امکانات ہیں۔میچ کے آغاز سے پہلے ڈاکٹر ایک بارپھر ان کا ٹیسٹ لیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے اگلے دونوں میچز نہیں کھیلیں گے۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے تینوں فارمیٹ کھیلنے والے پلیئرز کی کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی، آرام کرکے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل تازہ دم ہونے کا موقع ملے گا‘ مضبوط سکواڈ میدان میں اتریں گے۔ ڈیوڈ ملر کو جنوبی افریقی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔جارح مزاج بیٹسمین ون ڈے سیریز کے بعد مختصر فارمیٹ کے پہلے میچ میں بھی متاثر کن کارکردگی پیش نہیں کرپائے، تاہم گزشتہ مقابلے میں انہوں نے 4 کیچ اور2 رن آؤٹ کر کے بیٹنگ میں اپنی ناکامی کا ازالہ ضرور کیا تھا۔یاد رہے کہ کے کوئنٹن ڈی کک ہیمسٹرنگ کی وجہ سے پہلے ہی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، ان کی حگہ جانیمن میلان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ۔پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں فتح کے بعد جنوبی افریقن کھلاڑی دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں تاہم دوسری جانب پاکستانی ٹیم بھی سیریز میں جاندار کم بیک کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن