وزیر خارجہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہونےوالی تقریبات میں شرکت کیلئے لندن روانہ

Feb 03, 2019 | 11:30

ویب ڈیسک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج صبح لندن روانہ ہوئے۔ جہاں وہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہونےوالی تقریبات میں شرکت کریں گے۔وہ کل (پیر) برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔وزیر خارجہ منگل کو پارک لین میں ہونے والی ایک نمائش میں بھی شریک ہوں گے۔

 اس سے پہلے شاہ محمود قریشی نے سینئر کشمیری حریت قیادت کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ کرکے لندن میں ہونے والی تقریبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے اور اس حوالے سے ہمارا موقف بہت واضح ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وحشیانہ مظالم اجاگر کرنے کےلئے بھرپور آواز بلند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے ان کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں