سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے مال روڈ پر پچاس وارڈنز پر مشتمل 25 موٹرسائیکلسٹ دستے تعینات

لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نیحادثات سے محفوظ اور منظم ٹریفک کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے مال روڈ پر پچاس وارڈنز پر مشتمل 25 موٹرسائیکلسٹ دستے تعینات کر دیئے ہیں۔سپیشل اسکواڈز لین لائن، سٹاپ لائن اور ون وے کے خلاف ورزی پر شہریوں کو ایجوکیٹ کریں گے۔ایک ہفتے تک مال روڈ پر شہریوں کو بھرپور آگاہی دی جائے گی جبکہ 10 فروری سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آگاہی کے دوران شہریوں کو پمفلٹس، بروشیرز، تقسیم جبکہ مختلف چوکوں میں ٹریفک کیمپ لگائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن