لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاہے کہ پاکستان مشکل دور سے باہر نکل رہا ہے۔ معاشی پالیسیوں اور عوام کے فلاحی کاموں کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت دن رات کام کررہی ہے۔ عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔ مصنوعی بحران پیدا کرنے والے منافع خور اور ذخیرہ اندوز ملک او ر قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ وزیراعظم عمران خان عوام کی پریشانیوں اور مشکلات سے بخوبی واقف ہیں۔ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام، کامیاب نوجوان پروگرام،پناہ گاہوں سمیت دیگر فلاحی کام ان کے عوام دوست اقدامات ہیں۔ پاکستان کو فلاحی اورریاست مدینہ کی طرز پر بنانا ان کا خواب ہے جسے پورا کرنے کے لئے ان کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سیمی بخاری نے ہنر گھرکے دورے کے موقع خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مقدسہ ایاز، ثروت گوہر، روزی رضوی، آصفہ اقبال، نویرہ رسول ودیگر رہنماء بھی موجود تھیں۔
مصنوعی بحران پیداکرنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں:سیمی بخاری
Feb 03, 2020