جے یو آئی کی عوامی رابطہ مہم کاآغازآج ضلع غربی سے ہوگا

Feb 03, 2020

کراچی (نیوز رپورٹر )کراچی میں جے یو آئی کی عوامی رابطہ مہم کاآغاز 3 فروری کوضلع غربی سے ہوگا،جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کراچی کے جنرل سیکرٹری مولانا فخرالدین رازی کے مطابق 3 فروری پیرکو دوروزہ تنظیمی دورے اور عوامی رابطہ مہم کیلئے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشدمحمودسومروکی قیادت میں صوبائی قائدین ضلع غربی پہنچیں گے جہاں ضلعی امیر وسابق صوبائی پارلیمانی لیڈرمولانا عمر صادق کی قیادت میں ضلعی مجلس عاملہ کے ارکان ان استقبال کریں گے۔ شیڈول کے مطابق3فروری کو2بجے دوپہر جامع مسجدحسن اولیاء ریکسرلین پرانا گولیمار،بعدنماز عصر جامعہ تعلیم القرآن مواچھ گوٹھ ،بعد نماز مغرب جے یوآئی یوسی عابد آبا دکے مرکزی دفتر ، بعدنماز عشاء جامع مسجدطیبہ اسلام چوک اورنگی ٹائون میں جماعتی اجلاس اور عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 4فروری بروزمنگل کوایک بجے جامع مسجد مصطفی کیماڑی، 3بجے بابابھٹ آئی لینڈ،بعدنمازعصر میانوالی کالونی میں پرچم کشائی، بعد نمازمغرب سلطان آباد حسنین مارکیٹ منگھوپیر اوربعدنماز عشاء فریدکالونی مین روڈ اورنگی ٹائون میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، پروگرامات کے انتظامات کیلئے جے یو آئی ضلع غربی اور صوبائی حلقوں کی تنظیموں نے مشترکہ انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں،جے یو آئی ضلع غربی کے جنرل سیکرٹری مولانا فخرالدین رازی نے کہا کہ کراچی میں جے یو آئی کی عوامی رابطہ مہم کا آغازضلع غربی سے ہوناکارکنوں کیلئے اعزازاور قائدین کا اعتماد ہے،ضلع غربی کے کارکن قائدین کو مایوس نہیں کریں گے اورعوامی رابطہ مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لیں گے۔مولانا عمرصادق، مولانا فخر الدین رازی اورحافظ حبیب الرحمن خاطر نے کہا کہ عام انتخابات میں ضلع غربی سے ہمارا جو مینڈیٹ چوری کیا گیا وہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی تائیدوحمایت سے واپس حاصل کریں گے ،بلدیاتی الیکشن کا نتیجہ سب کو حیران کر دے گا،ہم کراچی کو اس کے سلب کیے گئے اختیارات واپس دلوائیں گے اور بااختیار بلدیاتی ادارے بنائیں گے۔

مزیدخبریں