لاہور (پ ر) پاکستان آٹو موبائل انڈسٹری کو نئی شکل دینے کے مقصد کے ساتھ ریگل آٹو موبائل انڈسٹریز لمیٹڈ (RAIL) نے 31 جنوری 2020ء کو پاکستان کی سستی ترین ہیچ بیک پرنس پرل جاری کر دی ہے۔ کار کے اجراء کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ گورنر پنجاب، اعلیٰ شخصیات اور شہر کے معززین نے تقریب میں شرکت کی۔ پرنس پرل 800cc کے ای ایف آئی انجن کے ساتھ ملک میں جاری کی گئی ہے جو 40 ہارس پاور کی حامل ہے اور جدید ترین
خصوصیات سے لیس ہے جن میں پاور ونڈوز، پاور اسٹیئرنگ اور ملٹی میڈیا سسٹم شامل ہیں۔ RAIL اس کار کے لئے 60 ہزار کلو میٹر یا تین سال جو بھی پہلے مکمل ہوں، کہ عرصہ کے لئے وارنٹی فراہم کر رہی ہے۔ یہ کار چھ مختلف رنگوں میں 3S ڈیلر شپس (سیلز۔سروس۔سپیئر پارٹس) پر دستیاب ہے۔ پرنس پرل یکم فروری 2020ء سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ایک مقامی کمپنی عوام کو اس طرح کی گاڑیاں فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ ریگل آٹو موبائلز مستقبل کے لئے کیا ارادہ رکھتی ہے۔