بیول (نامہ نگار) احساس کفالت پروگرام کا معاوضہ ناکافی،ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں ۔دل فریب نعروں کی مدد سے حکومت چلائی جا رہی ہے پچاس لاکھ مکانات کب بنیں گے؟ روٹی ،کپڑا ،مکان بھٹو کا نعرہ تھا موجودہ حکمرانوں نے اسے اپ ڈیٹ کر کے لنگر کٹا اور قبرستان بنا دیا ہے ۔ملک کے کسی کونے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہورہااب سوشل میڈیا کا دور ہے اشیائے خوردونوش آسمان سے باتیں کر رہی ہیں آٹے کا بحران ختم نہیں ہوا تھا کہ چینی کا شروع ہو گیا ہے یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہو الیکن گاہک کو ابھی تک پرانی قیمت پر مل رہا ہے تاجر طبقہ اپنی من مرضیاں کر رہا ہے کسی بھی شعبے میں حکومتی رٹ نظر نہیں آتی ۔مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخوائیں بڑھائی جائیں دالیں چینی اور سبزیوں کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ عام آدمی بھی بچوں کا پیٹ پال سکے ۔پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دے گئی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن کے رہنما عبدالرحمن مرزا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
احساس کفالت پروگرام کا معاوضہ ناکافی،ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں
Feb 03, 2020