شبر زیدی کی واپسی معدوم‘ نئے چیئرمین ایف بی آرکی تلاش‘ متعدد نام آ گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ آئی این پی) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعطیلات کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی طبیعت ناساز ہے۔ شبر زیدی کے بطور چیئرمین ایف بی آر واپسی کے امکانات کم ہیں۔ نئے چیئرمین کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر جہانزیب کا نام چیئرمین ایف بی آرکی فہرست میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر جہانزیب ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن تعینات ہیں۔ شبر زیدی17 فروری تک تعطیلات پر ہیں۔ انہوں نے تعطیلات سے متعلق وزیراعظم اور مشیر خزانہ کو آگاہ کیا تھا۔ وفاقی حکومت کے افسر محمد جاوید غنی سمیت مختلف نام زیر غور ہیں۔ اور سرکاری افسران میں سے جاوید غنی‘ احمد مجتبیٰ میمن اور طارق پاشا کے نام زیر غور ہیں اور امکان ہے کہ اس حوالے سے جلد فیصلہ کر لیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...