اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ حج پالیسی بارے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ حج پالیسی 2020 ء ابھی تک وفاقی کابینہ میں پیش نہیں ہوئی۔ مناسب اخراجات اور بہترین سہولیات والی حج پالیسی تشکیل دی جائیگی۔