اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی بیورو کریسی کی تنخواہوں و الائونسز میں 120 فیصد اضافے کا زیرِ التواء معاملہ حل کرنے کے لئے خزانہ ڈویژن نے وزیراعظم کو بھجوانے کے لئے ابتدائی ڈرافٹ تیار کر لیا۔سیکرٹریز کمیٹی کی خزانہ ڈویژن کو تنخواہ پیکج منظوری کے لئے وزیر اعظم کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔ خزانہ ڈویژن نے وفاقی سیکرٹریٹ جملہ ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز پیش کردی۔ مزید تجاویز میں گریڈ 16 تک ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا نصف بطور یوٹیلٹی الاؤنس دیا جائے ۔گریڈ 17 تا 20 بنیادی تنخواہ کا سو فیصد بطور یوٹیلٹی الائونس دیا جائے۔گریڈ 21، 22 کو 150 فیصد بطور یورٹیلٹی الائونس دیا جا ئے۔وفاقی سیکرٹریز کو چیف سیکرٹریز کے مساوی ایگزیکٹو الائونس دیا جائے۔وفاقی سیکرٹریٹ، کیڈر پوسٹس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔سیکشن افسر، ڈپٹی سیکرٹری اورجوائنٹ سیکرٹری کی بنیادی تنخواہ دوگنا کی جا ئے۔سینئر جوائنٹ، ایڈیشنل و سپیشل سیکرٹریز کی بنیادی تنخواہ میں 150فیصد اضافہ کیا جا ئے۔وفاقی و انچارج سیکرٹریز کو چار لاکھ روپے ایگزیکٹو الائونس دیا جا ئے۔وفاقی سیکرٹریز کمیٹی کا تنخواہوں میں اضافے کے لئے جلد جائزہ اجلاس طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔
وفاقی بیورو کریسی کی تنخواہوں ‘ الائونسز میں اضافہ، ابتدائی ڈرافٹ تیار
Feb 03, 2020