لندن (نوائے وقت رپورٹ+ انٹرنیشنل ڈیسک) سٹر یتھم لندن میں چاقو زنی کے واقعہ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔ پولیس نے ابتداء ہی میں حملہ آور کو دہشتگرد قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر ہماری تصاویر میں فارمیسی کے سامنے مبینہ حملہ آور کی نعش پڑی دکھائی گئی ہے۔ دو اہلکاروں نے گنیں تانی ہوئی ہیں۔ سکائی نیوزکے مطابق حملہ آور نے دھڑ کیساتھ کوئی ڈیوائس باندھی تھی۔ یہ جعلی بارودی جیکٹ تھی۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نے دکان میں گھس کر لوگوں کو چاقو مارے‘ پھر باہر نکل کر خاتون کو بھی زخمی کر دیا۔ 3 گولیاں چلائی گئیں۔ میئر صادق خان نے کہا دہشتگردوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ وزیراعظم بورس جانسن ‘ لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بل ریبیریو نے ایمرجنسی سروسز کا شکریہ ادا کیا۔