سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نشے میں دھت شخص نے بچوں کے گروپ پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں چار بچے ہلاک جبکہ 3 بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے بچوں میں 2 بہنیں، بھائی اور ایک کزن شامل ہے۔ آسٹریلوی پولیس کے مطابق نشے میں دھت گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس پر قتل عام اور شراب نوشی کے الزامات عائد کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد ڈینیل عبداللہ نے کہا ہم اپنے 3 بچوں سے محروم ہوگئے ہیں، میرا کزن، اپنی بیٹی سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ واقعے کے بعد محسوس کررہا تھا کہ اپنا ہوش کھو بیٹھا ہوں۔ والد نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ڈرائیوروں کو گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کرنا چاہیے۔