مقبوضہ کشمیر: گرنیڈ حملہ، 2 پولیس اہلکار، 7 شہری زخمی: سرینگر میں گھر گھر تلاشی، متعدد نوجوان گرفتار

سری نگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے اتوار بازار میں گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور 7 شہری زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی کے دارالحکومت میں تعطیل کے روز لگائے جانے والے پْر ہجوم اتوار بازار میں نامعلوم افراد سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں پر گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔ گرنیڈ حملے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ترجمان سی آر پی ایف نے بتایا کہ گرنیڈ حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 7 شہری بھی زخمی ہوئے، زخمی شہریوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، بزرگوں اور بچوں کو ہراساں جب کہ چند نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس مقبوضہ کشمیر میں یہ پہلا گرنیڈ حملہ ہے جب کہ گزشتہ برس 5 اگست کے بعد، بھارتی فوج ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بس اڈوں اور دیگر مقامات پر 7 گرنیڈ حملے کیے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...