دمشق (شنہوا) سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقو ق کی تنظیم نے بتایا کہ روسی طیاروں نے شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے شہر سرمین میں فضائی حملہ کیا جس میں 9شہری جاں بحق ہو گئے۔سرمین صوبے ادلب کا مشرقی شہر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بمباری ادلب کے متعدد علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ خیال رہے کہ شامی فورسزکی جانب ادلب میں ایک ہفتے سے جاری حملوں میں القاعدہ سے منسلک گروپوں کو نشانہ بنایا اور صوبے کو ان گروپوں سے بازیاب کرایا گیا تاکہ دارالحکومت دمشق سے ملانے والی سڑکوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔
شاممیں روسی طیاروں کی بمباری‘ 9شہری جاں بحق
Feb 03, 2020