کراچی (نیوز رپورٹر) خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے بانی وچیئرمین اور ممتاز سماجی کارکن زاہد رحیم نے آدمجی آئی ہسپتال دھوراجی کے تعاون سے یوم کشمیر کے موقع پر 5 فروری بدھ صبح 9 تا 2 بجے بمقام ال یوسف میرج ہال ملیرکھوکھراپار نمبر2 مین روڈ (اللہ والی مسجد سے آگے) 49 ویں مفت آئی/ بلڈ شوگر کیمپ لگایا جائے گا جس میں آدم جی آئی ہسپتال دھوراجی کی ٹیم آنکھوں کا معائنہ کریگی اور موتیا کے ضرورتمند مریضوں کا جدید ترین ٹیکنالوجی (بذریعہ فیکو بغیر ٹانکے، پٹی بالکل مفت آپریشن کیا جائیگا۔