یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھ صنعاپہنچ گئے

Feb 03, 2020 | 11:21

ویب ڈیسک

یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھ صنعاپہنچے ہیں جہاں وہ شدید بیمار مریضوں کے علاج معالجے کیلئے منتقلی کی سہولت کاافتتاح کریں گے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی زیرکمان اتحاداورعالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے فراہم کردہ یہ سہولت آج (پیر) شرو ع کی جائے گی۔مہلک امراض میں مبتلامریضوں کوجن کیلئے اندرون ملک ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت دستیاب نہیں ہے انہیں اقوام متحدہ کی چارٹرڈپروازوں کے ذریعے صنعاکے ہوائی اڈے سے اردن اورمصرکے ہسپتالوں میں منتقل کیاجائے گا.

مزیدخبریں