تہران(شِنہوا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ان کا ملک عراق کے نئے وزیراعظم کے لئے محمد توفیق علاوی کی نامزدگی کا خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان عباس موسوی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ایران ،عراق اور اس کی حکومت کی مسائل پر قابو پانے میں مدد کے لئے تیار ہے۔ہفتہ کو عراقی صدر نے سابق وزیر اور رکن پارلیمینٹ علاوی کو عراق کا نیا وزیر اعظم نامزد کیاتھا۔علاوی ملک میں نئے الیکشن کے انعقاد تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
توفیق علاوی کی عراق کے وزیر اعظم نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہیں،ایران
Feb 03, 2020