ہوابازی کے وزیر غلام سرور خان نے پیر کے روز اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور وفاقی حکومت کے محکمہ صحت کے حکام سے بات چیت کی۔
وفاقی وزیر نے محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے کروناوائرس کی تشخیص اور سکریننگ کیلئے ملک کے تمام بڑے ہوائی اڈوں پر کئے گئے اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا۔