تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے مصنوعی سیارہ لے جانے والے راکٹ کا مدار کے نیچے کا تجربہ مکمل کرلیا ہے۔ جبکہ ٹیسٹ کے بعد ’’ذوالجناح‘‘ راکٹ ایک مصنوعی سیارہ کو مدار میں چھوڑے گا۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک صحرا میں داغے جانے والے راکٹ کی فوٹیجز نشر کی تھیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ لانچ کب اور کہاں کی گئی ہے۔ تاہم مہیا کی گئی تفصیلات کے مطابق یہ راکٹ 220 کلوگرام وزنی مصنوعی سیارے کو 500 کلومیٹر تک لے جاسکتا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان احمد حسینی نے بتایا خلائی میدان میں پہلی بار ہائبرڈ ذوالجناح سیٹیلائٹ کیریئر تیار کرلیا گیا ہے۔ اسے موبائل لانچنگ پیڈ سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔ واضح کیا کہ ایٹمی پروگرام کی طرح اس کے سیٹلائٹ پروگرام کا مقصد بھی پرامن ہے۔
ایران نے سیٹلائٹ مدار میں لے جانیوالے راکٹ ’’ذوالجناح‘‘ کا تجربہ کر لیا
Feb 03, 2021