تین صوبائی سیکرٹریوں سمیت 6 افسر، 7پولیس افسروں کے تقررو تبادلے 

Feb 03, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )  پنجاب حکومت نے 6 افسروں کے تقرروتبادلوں اور اضافی چارج واپس لینے  کے احکامات جاری کر دیئے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے افسر علی طاہر سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ  پروفیشنل ڈویلپمنٹ( ایم پی ڈی ڈی) تعینات جبکہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ندیم محبوب سے سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر افتخار علی ساہو کو سیکرٹری خزانہ پنجاب تعینات کیا گیا ۔چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد  عبداللہ خان سنبل سے سیکرٹری خزانہ کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔تقرری کی منتظر سارہ اسلم کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن  لگا دیا گیا اور سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب نے 7 پولیس افسروں کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ عبدالرئو ف بابر ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ، گلفام ناصر ایس پی پی ایچ پی فیصل آباد، محمد اکمل ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال تعینات،عمران ملک ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات، شاہدہ نورین ایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن، تنویر احمد ایس پی پی ٹی ایس فاروق آباد جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ نظر اقبال چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تعینات کردئیے گئے ۔

مزیدخبریں