لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مخالفین کو پیغام دیا ہے کہ اب کھوکھر پیلس‘ جاتی امراء پیلس نہیں بنیں گے ہم غریبوں کے گھر بنا کر دکھائیں گے۔ غریبوں کو آسان شرائط پر قرضے دیں گے۔ موٹی گردن والا ہی قرضہ چوری کرتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کہ ہر کرپٹ کی منجی‘ پیڑھی ٹھوکی جائے گی۔ جاٹ ہوں ہمارے لئے تھانہ‘ کچہری اور مقدمے نئی بات نہیں، ایسی تیسی پھیر کے رکھ دوں گا۔