اوگرا نے سوئی گیس میٹرز کے معائنے کیلئے ایچ ڈی آئی پی کو اختیار دیدیا

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) اوگرا نے سوئی گیس میٹرز کے معائنے کیلئے ایچ ڈی آئی پی کو اختیاردیدیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کو صنعتی اور تجارتی گیس میٹروں کے معائنے کا اختیار دیا ہے۔ جو صارفین کی درخواست پر عمل میں لایا جائے گا۔ مستقبل میں ہونے والے تمام معائنے کو ایچ ڈی آئی پی اور سوئی کمپنیاں مشترکہ طور پر سر انجام دیں گی۔ اوگرا نے یہ فیصلہ قدرتی گیس پیمائشی(تکنیکی معیارات)ریگولیشنز ، 2019 کے تحت کیاہے۔ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل دونوں کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صنعتی اور تجارتی صارفین کی درخواست پر کئے گئے میٹروں کی جانچ پڑتال ، متبادل یا میٹر کی جانچ شروع کرنے سے پہلے ایچ ڈی آئی پی کے ساتھ رابطہ  رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...