ساہیوال‘ رحیم یار خان‘ لاہور (نمائندہ نوائے وقت+ کرائم رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) خاوند سے جھگڑ کر خاتون اور منگنی ٹوٹنے پر طالبہ نے خود کشی کر لی۔ سلام پارک کالونی میں 46سالہ غفوراں نے خاوند جہانگیر سے جھگڑ کر زہریلی زرعی سپرے پی کر خود کشی کر لی۔ چک سندھے خاں سے مہمان آئی طالبہ 19سالہ سفینہ نے منگنی ٹوٹنے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ دوسری جانب رحیم یار خان سے کرائم رپورٹر کے مطابق گھریلو ناچاقی اور والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد نے زہر پی کر خود کشی کر لی۔ تھلی چوک کی 20 سالہ سمیرا نے بھاری مقدار میں کالاپتھر مشروب میں ملا کر پی لیا۔ جسم میں زہر پھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑ گئی۔ چک 55-p کے16 سالہ شان نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہرلی گولیاں کھا لیں۔ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ لاہور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں زہریلی گولیاں کھا کر شہری نے خودکشی کر لی۔ امین زہریلی گولیاں کھا کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔