4ہر پاکستانی کو کرونا ویکسین لگانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: گورنر

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو کرونا ویکسین لگانا حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ پاکستان کو کرونا ویکسین کی فراہمی پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے۔ انصاف ہیلتھ کارڈ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے۔ وہ منگل کے روز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن پر لکھی جانے والی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈوارڈ میڈ یکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرو وائس چانسلر پروفیسر اسد اسلم خان، چیئرمین ایچ ای سی پنجاب ڈاکٹر فضل احمد خالد، رجسٹرار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ریاست علی، انچارج ٹیلی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، ڈین پبلک ہیلتھ اینڈ پریونٹیو میڈیسن اینڈ ایڈیٹر ٹیلی میڈیسن کتاب پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب چوہدری  محمد سرور نے کہا آج بھی کرونا کے خطرات موجود ہیں جس کے لئے احتیاط ضروری ہے۔ گورنر نے کہا کہ کرونا بحران کے دوران پاکستان میں ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے جس سے لاکھوں پاکستانیوں نے گھر بیٹھے ڈاکٹرز سے طبی راہنمائی لی۔ اْنہوں نے کہا کہ کرونا کیخلاف جنگ میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے جس طر ح فر نٹ لائن پر جنگ لڑی ہے پوری قوم ان ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔ فیصل آباد سے آن لائن کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فیصل آباد وومن چیمبر کے زیراہتمام گورنر ہائوس میں لیڈی آف لائل پور ایوارڈ کی تیسری سالانہ تقریب سے خطاب کیا اور  سرکردہ کاروباری خواتین میں لیڈی آف لائل پور ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...