لاہور (نیوز رپورٹر) ریورراوی پراجیکٹ کے متاثرین ٹریکٹرز لے کر سڑکوں پر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریور راوی پراجیکٹ پر تحٖفظات رکھنے والے کھانوں نے ٹریکٹر لے کرشاہدرہ چوک بلاک کر کے احتجاج کیا۔ ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جائز مطالبات پر کان نادھرے گئے تو ٹریکٹر مارچ وزیراعلیٰ ہائوس، گورنر ہائوس اور بنی گالا کا رخ بھی کر سکتا ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے۔ اپنے حق کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ان سے زمین 1400 روپے مرلہ ہتھیا کر اربوں روپے کمانا چاہتی ہے۔