ڈیڈ لائن  گزر گئی‘ حکومت کے بجائے خود پی ڈی ایم ختم ہو گی: فردوس عاشق 

لاہو ر(نیوز رپورٹر) جنہوں نے ایک منتخب وزیراعظم کو 31جنوری تک گھر بھیجنے کی ڈیڈ لائن دی اور میڈیا کے ذریعے حکومت گرانے کا نوٹس بھیجتے رہے ان کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ "نوٹس ملیا ککھ نہ ہلیاـ" پی ڈی ایم والے سینٹ الیکشن کی وجہ سے اس وقت دہری مشکل میں مبتلا  ہیں۔ یہ لوگ حکومت نہیں بلکہ ایک دوسرے پر عدم اعتماد کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سینٹ الیکشن میں اصلاحات کر کے تاریخ کے اوراق میں سرخرو ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ پہلی بین الاقوامی سوشل ورک کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ جولوگ اپنی ذات کیلئے جیتے ہیں وہ بڑے بڑے محلوں میں زندہ رہ کر بھی عوام کے دلوں میں مر جاتے ہیں اور جو دوسروں کیلئے جیتے ہیں وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان میں کرونا ویکسی نیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ عالمی وبا کے دوران عوام کی جانوں کا تحفظ کرنے والے سرکاری اور نجی ہیلتھ ورکرز کو پہلے مرحلے میں ویکسین فراہم کی جائے گی۔ دریں اثناء ایک بیان میں  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی آفس اب نوگو ایریا نہیں رہا، عوامی وزیراعلی عثمان بزدار کے دروازے عوام اور عوامی نمائندوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ ہے کہ ماضی کے  شعبدہ بازِ اعلی عوام تو دور اپنی جماعت کے ممبران اسمبلی سے ملنا بھی گوارہ نہ کرتے تھے۔ نا صرف پی ٹی آئی بلکہ اپوزیشن جماعتوں کے ممبران اسمبلی کی وزیراعلی تک آسان رسائی عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کی عکاس ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...