بھارت نے نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھاہے:یکجہتی کشمیرسیمینار 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام ہونیوالے یکجہتی کشمیرسیمینار میں مقررین نے کہا ہے کہ بھارت نے نام نہاد جمہورت کا لبادہ اوڑھ رکھاہے۔ وہ خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتاہے لیکن کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خودارادیت دینے پر تیار نہیں وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا بھارت کے اندر بہت سے پاکستان بنیں گے۔ جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام جامع القدس میں ہونیوالے یکجہتی کشمیرسیمینار سے جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی، سیاسی امور کے انچارج حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا رانا نصرااللہ خان،حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی پروفیسر سید محمود غزنوی،مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ عبدالشکور ، مولانا سلمان شاکرمولانا نعیم بادشاہ، شاہد جانباز سمیت دیگر نے خطاب کیا ، سیمینار کی صدارت حافظ عبدالغفارروپڑی نے کی ۔ مقررین نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں کشمیریوں نے جتنی قربانیاں دیں آج دنیا اس کی مثال دینے سے قاصر ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن