سینٹ الیکشن کے طریقہ کار پرلایاگیا بل اپوزیشن کا امتحان ہے، فیصل جاوید

Feb 03, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے سپریم کورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیںعوامی مفاد کے لئے قانون سازی میں حمایت کے بدلے لین دین کی بات کرتی ہیں۔فیٹف سے متعلق قانون سازی کے وقت بھی انہوں نے اپنے لئے ریلیف مانگا،نواز شریف نے کرپشن کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کے لئے قانون بنایا۔عمران خان نے شروع سے کہا تھا کہ حکومت میں آکر سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کروائیں گے۔سینیٹ کے طریقہ کار پر آئینی رائے لینے کے لئے سپریم کورٹ میں آئے ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار پر لایا گیا بل اپوزیشن کا امتحان ہے۔ 

مزیدخبریں