اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )حکومتی مذاکراتی ٹیم سے حبکو سمیت مزید 6آئی پی پیز معاہدے کیلئے رضامند ہوگئے ، ابتک 47 آئی پی پیز نے حکومت کیساتھ معاہدے کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ سستی بجلی خریدنے کی کوششوں میں حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، حکومت کے مزید 6آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم سے حبکوسمیت مزید 6 آئی پی پیز معاہدے کیلئے رضامند ہوگئے ، ابتک 47آئی پی پیزنے حکومت کیساتھ معاہدے کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے ، معاہدے کیلئے رضامندآئی پی پیزکی مجموعی پیداوار صلاحیت 7450میگاواٹ ہے۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد معاہدے پردستخط کئے جائیں گے ۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم سے حبکو سمیت مزید 6آئی پی پیز معاہدے کیلئے رضامند
Feb 03, 2021