میانمار میں فوجی بغاوت، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب بائیڈن کا جمہوریت کی بحالی پر زور 

ینگون (نیٹ  نیوز )میانمار کی فوجی بغاوت کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر  لیا گیا  ۔غیر  ملکی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے ورچوئل اجلاس میں میانمار  میں فوجی بغاوت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔دوسری جانب  امریکی صدر جو بائیڈن نے میانمار میں فوجی بغاوت اور  اقتدار  پر قبضے کی شدید مذمت کرتے  ہوئے جمہوریت کی بحالی  پر  زور  دیا ہے۔ 
 سلامتی کونسل اجلاس

ای پیپر دی نیشن