وزیر اعظم نے ایڈٹ شدہ فون کالزکی ویڈیوسے قوم کا وقت ضائع کیا: شاہد خاقان  

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران نے ایڈٹ شدہ فون کالز کی ویڈیو سے قوم کا وقت ضائع کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مسلم لیگ ن نے حکومت چھوڑی تو تیل پر فی لٹر 15 روپے ٹیکس تھا،آج 40 روپے فی لٹر اضافی ٹیکس لیا جا رہا ہے، مہنگے تیل اور مہنگی بجلی نے عوام کا دوبھر کر دیا لیکن حکمرانوں کو پرواہ نہیں، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومت کیا کر رہی ہے ؟ 2 سال میں کونسی قیامت آئی کہ بجلی کے بل دوگنا ہوگئے ؟ جس ملک میں انصاف نہ رہے وہاں نظام چل نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں پیشی کا تیسرا سال چل رہا ہے، نواز شریف کیخلاف حکومت کو کچھ نہیں ملا، چیئرمین نیب اپوزیشن کیخلاف ہر قسم کا کیس بنانے پر بضد ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایڈٹ شدہ فون کالز کی ویڈیو سے قوم کا وقت ضائع کیا ، پی ڈی ایم اپنے بیانیے پر قائم ہے۔

ای پیپر دی نیشن