واشنگٹن (نیٹ نیوز) انڈین نژاد امریکی شہری بھاویا لال کوگزشتہ روز امریکہ کے نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن یعنی ناسا کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔بھاویا لال امریکی صدر جو بائیڈن کی ناسا میں تبدیلی کا جائزہ لینے کی ٹیم کی رکن ہیں اور بائیڈن انتظامیہ کے تحت ایجنسی میں ہونے والی تبدیلیوں کی نگرانی کر رہی ہیں۔ بھاویا لال ایجنسی کی ایگزیکٹو ہیڈ کی حیثیت سے شامل ہو رہی ہیں۔