اینجلینا جولی ’مسجد کتبیہ‘ کی واحد و تاریخی پینٹنگ فروخت کرنے کو تیار

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) ہولی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ اینجلینا جولی مشرق وسطیٰ کے ملک مراکش کی تاریخی مسجد کتبیہ کی بنی واحد اور تاریخی نایاب پینٹنگ کو آئندہ ماہ فروخت کیلئے پیش کریں گی۔ اینجلینا جولی کی ملکیت رہنے والی مذکورہ پینٹنگ برطانیہ کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل کی تخلیق کردہ ہے اور مذکورہ پینٹنگ کو ان کی جانب سے بنائی گئی آخری پینٹنگ بھی کہا جاتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن