کراچی (وقائع نگار)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی عوام سے گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بھی دعووں اور وعدوں پر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں گزشتہ اڑھائی سال میں کیا گیا وہ عوام کو بتائیں، مہنگائی، قرضوں کے بوجھ، آمرانہ طرز حکومت اور بے روزگار ی میں اضافے کے علاوہ اورکیا کیاہے؟، عوام جس تاریخی مشکل دور میں کھڑے ہیں، سرکاری علاج تک بند ہو چکا ہے، ادارے بری طرح متاثر ہیں، وزیراعظم کے پاس نہ ٹیم ہے اور نہ ہی لڑنے کی صلاحیت، صرف دعوے اوروعدے رہ گئے ہیں، انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کیدعووں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ابھی بھی وقت ہے بہترین منصوبہ بندی کریں،امن ترقی پارٹی کے چیئرمین کاکہناتھاکہ مکمل معاشی بحالی کا خاکہ ہم دیتے ہیں حکومت فوری نافذ العمل کر کے عملدرآمد شروع کرائے۔
امن ترقی پارٹی کاوزیراعظم کو معاشی بحالی پلان دینے کااعلان
Feb 03, 2021