اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کے لیے عمر کی شرط ختم کردی گئی، چیئرمین اوگرا کے عہدے کیلئے پہلے اشتہار میں کم سے کم عمر 57 سال رکھی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق عمر کی شرط یوسف خان نامی امیدوار کو چیئرمین اوگرا لگانے کے لیے ختم کی گئی، یوسف خان کا ایک وفاقی وزیر سے قریبی تعلق بتایا جاتا ہے۔ آذربائیجان سے گریجویٹ یوسف خان کے پاس لیڈرشپ مینجمنٹ کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔