اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) حکومتی مذاکراتی ٹیم سے حبکو سمیت مزید 6آئی پی پیز معاہدے کیلئے رضامند ہوگئے۔ ابتک47 آئی پی پیز نے حکومت کیساتھ معاہدے کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ سستی بجلی خریدنے کی کوششوں میں حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ حکومت سے مزید 6آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ معاہدے کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ معاہدے کیلئے رضامندآئی پی پیزکی مجموعی پیداواری صلاحیت 7450میگاواٹ ہے۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد معاہدے پردستخط کئے جائیں گے۔ ای سی سی اور کابینہ ان آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کی منظوری تین سے چار دن میں دیں گے۔
سستی بجلی: حبکو سمیت مزید 6 آئی پی پیز حکومت کیساتھ معاہدے پر رضامند
Feb 03, 2021