کراچی: بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے والا ملزم گرفتار‘ اسلحہ برآمد

Feb 03, 2021

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران بھارت سے تربیت حاصل کرنے والے ملزم ذاکر رضا عرف ندیم کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے پڑوسی ملک سے عسکری تربیت حاصل کی۔ ملزم حربی مشکیں‘ جنگی چالیں اور خودکار ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم معصوم لوگوں کی ذہن سازی کرکے پاکستان میں مذہبی اور فرقہ وارانہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے  کیلئے استعمال کرتا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں