بحریہ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، مختلف منصوبوں پرگفتگو

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بحریہ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا چوالیسواں اجلاس چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمدامجد خان نیازی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں یونیورسٹی میں جاری مختلف منصوبہ جات زیر بحث لائے گئے۔ نیول چیف جو بحریہ یونیورسٹی کے پرو چانسلر اور بورڈ آف گورنرز کے چیئر مین بھی ہیں نے اعلیٰ اخلاقی اقدار پر مبنی معیار ی تعلیم سے طلباء کی صلاحیتیں نکھارنے پر یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے یونیورسٹی کے وڑن اور مقاصد سے ہم آہنگ تعلیمی معیار میں بہتری اور میری ٹائم تحقیق میں نئے پروگرامز متعارف کروانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی تعریف کی۔ بحریہ یونیورسٹی میری ٹائم تحقیق میں پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جس کا مقصد اس شعبے میں تحقیق کے فروغ سے ملکی بحری معیشت میں بہتری لانا ہے۔ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بورڈ ممبران بشمول سینئر نیول آفیسرز، سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، فنانشل ایڈوائزر پلاننگ منسٹری آف فنانس، ریکٹر بحریہ یونیورسٹی اور دیگر اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی بطور نیول چیف اور بورڈ چیئرمین بورڈ آف گورنرز کا یہ پہلا اجلاس تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...