ناتجربے کار وفاقی حکومت نے ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھادیا، پی پی 

Feb 03, 2021

ٹنڈومحمدخان    (نامہ نگار)   پاکستان پیپلز پارٹی کے جوائنٹ سیکریٹری اور سابق ڈسٹرکٹ وائیس چیئرمین شیر امین لاکھو نے لاکھو ہاؤس پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے ، عمران خان کے تمام وزرا نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، نہ تجربے کار وزرا نے پاکستان پر قرض کے پہاڑ کھڑے کر دیئے ہیں ، موجودہ مہنگائی کی صورتحال نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ، انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور بیروزگار کے باعث عام آدمی خودکشی کرنے پر مجبور ہے ، تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں جب بھی خوشحالی آئی تو وہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں آئی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بیروزگاری نوجوانوں  کو روزگار دیا ، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور ملک کے آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے ، پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی تو روزگار لائے گی ، انہوں نے کہاکہ 9 فروری کو حیدرآباد میں ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا ، پیپلز پارٹی کے کارکنان نے حیدرآباد جلسہ کی تیاریاں شروع کردی ہیں ، پیپلز پارٹی کے کارکنان عمران خان کو گھر بھیجنے کیلئے تیار ہیں ، جس دن بلاول بھٹو زرداری نے اشارہ دیا تو پیپلز پارٹی کے کارکنان سڑکوں پر نظر آئیں گے ، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ٹنڈو محمدخان کے صدر معشوق علی بھٹی ، ارشاد میمن ودیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں