تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف نواب شاہ کے  لوئر ملازمین سڑکوں پرآگئے

نواب شاہ(بیورو رپورٹ)آل سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے محمد اشرف ڈاھری، ارشد دائودی، اشتیاق ڈھراج، عبدالمجید مستوئی، شہزاد بھٹی ودیگر کی قیادت میں سندھی اسکول سے ایک ریلی نکالی گئی جوکہ نواب شاہ پریس کلب پہنچی جہاں پر انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوئر اسٹاف کی تنخواہیں بند ہیں جس کے باعث ملازمین کے بچے فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ ملازمین کی فوتی کوٹہ بحال کی جائے اور وردی الائونس دیا جائے، انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں دیگر صورت میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن