خانیوال (نامہ نگار)بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا-اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو بجلی چوری روکنے کیلئے کوارڈینیشن بڑھانے کا حکم دیا اجلاس میں ڈپٹی کمنشنر نے محکمہ پولیس کو زیر التواء 361 ایف آئی آرز جلد نمٹانے کی ہدایت کی-