اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سلیم مانڈوی والا کو پلاٹس کی خرید و فروخت کے کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ سلیم مانڈوی والا کو احتساب عدالت کی جانب سے طلبی کا نوٹس موصول ہو گیا۔ جس کے مطابق انہیں چار فروری کو صبح نو بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق ڈپٹی چئرمین سینٹ کو پلاٹس کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور 4 فروری کو احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوں گا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ نیب ارکان پارلیمنٹ کو طلبی کے نوٹس جاری کر کے قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
غیر قانونی خرید وفروخت کیس، سلیم مانڈوی والا کی کل احتساب عدالت طلبی، نوٹس موصول
Feb 03, 2021